23 ستمبر، 2026، 8:21 PM

حشد شعبی مرجعیت کی عظیم فتوے کے نتیجے میں وجود میں آیا، عمار حکیم

حشد شعبی مرجعیت کی عظیم فتوے کے نتیجے میں وجود میں آیا، عمار حکیم

عراقی جماعت حکمت ملی کے سربراہ نے کہا کہ حشد شعبی ایک طاقتور سکیورٹی فورس ہے جو اعلی مرجعیت کے فتوے کے نتیجے میں تشکیل پائی اور عراق کی سلامتی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی جماعت حکمت ملی کے سربراہ سید عمار حکیم نے صوبہ بابل میں حشد شعبی کے ایک مرکز کے دورے کے دوران کہا کہ حشد شعبی اعلی مرجعیت کے مبارک فتوے کے نتیجے میں وجود میں آنے والی ایک فورس ہے۔

انہوں نے کہا کہ حشد شعبی اس چیلنج سے بھی زیادہ طاقتور ثابت ہوئی جس کا عراق کو اس تاریخی مرحلے میں سامنا تھا۔ اس دور میں دہشت گردی کا خطرہ بغداد کے اطراف تک پہنچ چکا تھا اور دہشت گردی اور بعث پارٹی کے درمیان تعاون کا تعلق موجود تھا۔

حکیم نے اعلی مرجعیت کے فتوے، شہید ہونے والے افراد کے پاکیزہ خون اور عراقی قبائل کی غیرت و حمیت کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان عوامل نے دہشت گردی کے قبضے سے علاقوں کی بازیابی و آزادی اور عراق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے حشد شعبی کے تحفظ، اس کے لیے تفصیلی قانون اور ریٹائرمنٹ قانون کی منظوری، اسے ادارہ جاتی شکل دینے، اس کی تربیت اور اسلحہ فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے اور اس کی مستقل آمادگی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

حکمت ملی عراق کے سربراہ نے حشد شعبی کے شہدا کے خاندانوں کی دیکھ بھال، شہدا کی یاد کو زندہ رکھنے اور ان کی یادوں اور دستاویزات کو محفوظ کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ ان کی یاد آنے والی نسلوں کے لیے باعث فخر اور عزت ہو۔

حکیم نے مزید کہا کہ حکومت کے دائرہ کار سے باہر موجود اسلحے کے مسئلے کا حل یہ ہے کہ اسے حشد شعبی کے حوالے کیا جائے، کیونکہ حشد شعبی ایک باقاعدہ سکیورٹی ادارے اور عراق کی سلامتی کے نظام میں ایک اہم عنصر کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حشد شعبی کے تحفظ اور ذاتی رجحانات کو اس ادارے پر اثر انداز ہونے سے روکنے کی ذمہ داری خود حشد شعبی کی ہے۔

سید عمار حکیم نے زور دیا کہ حشد شعبی کو عوام کی خدمت کے لیے کوشش کرنی چاہیے، معاشرے میں فلاحی کاموں اور ضرورت مندوں کی مدد کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حشد شعبی کا سب سے اہم اور بڑا پشت پناہ عوام میں موجود اس کی گہری جڑیں ہیں۔

News ID 1941606

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha